زرمبادلہ ذخائر میں 97 لاکھ ڈالرز کا اضافہ

ذخائر 14 ارب 96 کروڑ 59 لاکھ ڈالرز کی سطح پر ریکارڈ کیے گئے
کراچی(میڈیا92نیوز آن لائن)گذشتہ ہفتے کے دوران ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 97 لاکھ ڈالرز کا اضافہ دیکھا گیا۔اسٹیٹ بینک کے مطابق 8 مارچ کو ختم ہونےوالے ہفتے پر زرمبادلہ کے ذخائر 14 ارب 96 کروڑ 59 لاکھ ڈالرز کی سطح پر ریکارڈ کیے گئے۔ اس دوران مرکزی بینک کے ذخائر 64 لاکھ ڈالرز اضافے سے 8 ارب 12 کروڑ 29 لاکھ ڈالرز جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر33لاکھ ڈالرز اضافے سے 6 ارب 84 کروڑ 30 لاکھ ڈالرز کی سطح پر رہے۔واضح رہے کہ عرب امارات سے موصول ہونیوالے ایک ارب ڈالرز زرمبادلہ کے ذخائر کے پول میں آئندہ ہفتے شمار کیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

اسلام آباد ہائیکورٹ نے نگران حکومت کو ایف بی آر کی ری اسٹرکچرنگ سے روک دیا

اسلام آباد ہائیکورٹ نے نگران حکومت کو ایف بی آر کی تنظیم نو سے روکتے …