انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر 16 پیسے مہنگا،لین دین 139روپے پر ہوتا رہا

کراچی(میڈیا92نیوز آن لائن) انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر 16 پیسے مہنگا ہو گیا ،جس کے بعد ڈالر کا 139 روپے پر لین دین ہوتا رہا۔تفصیلات کے مطابق جمعرات کو مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر ڈالر کے ریٹ میں مزید اضافہ ہو گیا ،16 پیسے اضافے کےساتھ ڈالر انٹر بینک مارکیٹ میں 139 روپے پر ٹریڈ ہوتا رہا۔تجزیہ کاروں کا کہنا تھا کہ ڈالر کے ریٹ میں اضافہ عالمی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف )کےساتھ متوقع ڈیل کا نتیجہ ہو سکتا ہے حالانکہ ایک روز قبل پاکستان کو ایک دوست ملک کی جانب سے 1 ارب ڈالر کی قسط موصول ہوئی ہے ،جو ملکی زرمبادلہ مبادلہ ذخائر میں قابل ذکر اضافہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں

اسلام آباد ہائیکورٹ نے نگران حکومت کو ایف بی آر کی ری اسٹرکچرنگ سے روک دیا

اسلام آباد ہائیکورٹ نے نگران حکومت کو ایف بی آر کی تنظیم نو سے روکتے …