گلبرگ کے تاجروں کیلئے ایف بی آر کا شکنجہ تیار

گلبرگ کے 300 کاروباری افراد کی ٹیکس سکروٹنی شروع
لاہور(میڈیا92نیوز) گلبرگ کے تاجروں کیلئے ایف بی آر کا شکنجہ تیار، ایف بی آر نے گلبرگ کے اہم کاروباری مراکز میں کاروبار کرنے والے 300 کاروباری افراد کے کوائف اکھٹے کرکے ٹیکس سکروٹنی شروع کردی۔ ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے ایم ایم عالم روڈپر پلازوں میں کاروبار کرنے والوں کے کوائف اکھٹے کرکے کاروائی کا آغاز کیا۔ ریجنل ٹیکس آفس ٹو کی ٹیم نے ایم ایم عالم روڈ پر احد ہائٹس ، سورنٹو ٹاور، علی پلازہ، الحفیظ ٹاور، احد سنٹر، بلیومال، لائم لائٹ، ایمپائر سنٹر سمیت دیگر پلازوں میں کاروباری افراد کی تفصیلات اکھٹی کی تھیں۔ ذرائع کے مطابق مختلف پلازوں کی ملکیتی دستاویزات کے ساتھ مالکان اور کرایہ داروں کے معاہدوں کی تفصیلات بھی اکھٹی کی گئی تھیں ۔ سکرونٹی کے بعد ٹیکس قوانین کے مطابق کاروائی کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں

اسلام آباد ہائیکورٹ نے نگران حکومت کو ایف بی آر کی ری اسٹرکچرنگ سے روک دیا

اسلام آباد ہائیکورٹ نے نگران حکومت کو ایف بی آر کی تنظیم نو سے روکتے …