سارک چیمبر کے زیر اہتمام ” علاقائی اقتصادی انضمام میں چیمبرز کا کردار“ کے موضوع پر کانفرنس 16 مارچ کو نیپال میں منعقد ہوگی

لاہور(میڈیا92نیوز آن لائن)سارک چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے زیر اہتمام ” علاقائی اقتصادی انضمام میں چیمبرز کا کردار“ کے موضوع پر ایک روزہ کانفرنس 16 مارچ کو نیپال کے دارالحکومت کٹھمنڈو میں منعقد ہوگی جس میں افغانستان، بنگلہ دیش، بھوٹان، بھارت، مالدیپ، نیپال، پاکستان اور سری لنکا سے کاروباری وفود اور وزراءشرکت کریں گے۔ سارک چیمبر کے سینئر نائب صدر افتخار علی ملک نے یہ بات ایف پی سی سی آئی کوارڈی نیشن کمیٹی کے چیئرمین سہیل حسین ملک کی قیادت میں تاجروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ اسی دوران سارک چیمبر کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس 15 مارچ کو ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی ایشیا کے سماجی، اقتصادی اور معاشی پوٹینشل سے بھر پور استفادہ کے لئے رکن ممالک کے درمیان سماجی و سیاسی مباحثہ انتہائی ضروری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ معاشی فوائد کیلئے حکومتی اور نجی شعبوں کو مل کر کام کرنا ہو گا اور اگر تمام ضروری اقدامات کیے جائیں تو 2020 تک خطے میں صرف فرنیچر مارکیٹ کا حجم 5.4 بلین ڈالر جبکہ صرف دو سال میں علاقائی تجارت کا حجم 170 بلین ڈالر تک پہنچ سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

اسلام آباد ہائیکورٹ نے نگران حکومت کو ایف بی آر کی ری اسٹرکچرنگ سے روک دیا

اسلام آباد ہائیکورٹ نے نگران حکومت کو ایف بی آر کی تنظیم نو سے روکتے …