میری ٹائم افئیرز ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے 74کروڑ 20 لاکھ روپے جاری

اسلام آباد (میڈیا92نیوز آن لائن)وزارت منصوبہ بندی و اصلاحات نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میں میری ٹائم افئیرز ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے مجموعی طور پر اب تک 74کروڑ 20 لاکھ روپے کے فنڈز جاری کردیئے گئے ہیں۔ حکومت نے اس ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے رواں مالی سال کے دوران 3 ارب 65کروڑ 15 لاکھ روپے کے فنڈز مختص کئے ہیں۔ پلاننگ کمیشن کے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق حکومت نے نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر سکیورٹی اہلکاروں کی رہائشگاہوں کی تعمیر کے لئے 59 کروڑ 38 لاکھ، اسلام آباد میں کسانہ ڈیم کی تعمیر کے لئے 7 کروڑ، مردان میں کلپانی کے مقام پر فلڈ فارکاسٹنگ سسٹم کی تنصیب کے لئے 3 کروڑ 50 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈزجاری کردیئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

لاہور؛ لاکھوں پاسپورٹ التوا کا شکار، شہری کئی ماہ سے پریشان

لاہور: محکمہ پاسپورٹ میں ساڑھے پانچ لاکھ سے زائد پاسپورٹ التوا کا شکار ہونے کی وجہ …