خطروں کے کھلاڑیوں کا ایک اور کارنامہ، دلچسپ خبر جانیئے

چین(نیٹ نیوز/میڈیا92نیوز) چین میں خطروں کے کھلاڑیوں کیلئے سیکڑوں میٹر بلند پْل پردنیا کے سب سے بلند مقام سے بنجی جمپنگ کا انوکھا ایڈونچر جہاں خطروں کے کھلاڑیوں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے ۔

وہیں دنیا کی اس بلند ترین بنجی جمپنگ پلیٹ فارم کا نام گنیز بگ میں شامل کرلیا گیا ہے۔ چین کے صوبے Guizhouکے شہر Anshunکی کاؤنٹی Guanlingکے Baling نامی دریا پر بنے دو کلو میٹر سے زیادہ طویل اور 370.25میٹر بلند پُل پر بنائے گئے ۔بنجی جمپنگ پلیٹ فارم کو دنیا کے بلند ترین پلیٹ فارم کے طور پر گنیز بگ آف ورلڈ ریکارڈ میں درج کرلیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ماچس کی تیلیوں سے بنائے گئے ایفل ٹاور نے ریکارڈ قائم کرلیا

پیرس: فرانس کے ایک شہری نے ورلڈ ریکارڈ کے لیے ماچس کی تیلیوں سے 23.6 فٹ کا …