بیجنگ:(نیٹ نیوز/میڈیا92نیوز) نت نئے آلات اور فون خریدنے کا جنون ایک نوجوان کو عمربھر کے لیے گردے کا مریض بنا کر معذور کرگیا۔ چین سے آنے والی خبر کے مطابق ایک نوجوان نے آئی فون خریدنے کے لیے اپنا گردہ بیچا جس کے کچھ عرصے بعد وہ گردوں کی بیماری میں مبتلا ہوکر ڈائلیسِس کا محتاج ہوکر رہ گیا ہے۔آٹھ سال قبل چینی نوجوان ژیاؤ وینگ کی عمر 17 برس تھی جب آئی فون فور ریلیز ہوا اور اس غریب نوجوان نے اسے خریدنے کے لیے بلیک مارکیٹ میں اپنا گردہ فروخت کیا تھا۔ اس کے بعد سے وہ آٹھ برس سے گردے کے مریض ہوچکے ہیں اور ڈائلیسِس مشین سے اپنا خون صاف کروارہے ہیں۔
2011 میں آئی فون فور کا شہرہ تھا جو اسٹیٹس کی علامت بن چکا تھا۔ تاہم یہ فون اسکول کے ایک غریب طالب علم ژیاؤ وینگ کی پہنچ سے باہر تھا جس کے بعد اس نے گردہ بیچ کر فون خریدنے کا فیصلہ کیا۔ انسانی اعضا کے ایک اسمگلر کے ہاتھوں اس نے 3200 ڈالر میں اپنا صحت مند عضو فروخت کردیا لیکن اس کے بعد اس کی زندگی تباہ ہوکر رہ گئی ۔اسے کہا گیا کہ تھا کہ وہ ایک گردے پر زندہ رہ سکتا ہے لیکن گردہ فروش اسمگلر اسےجہاں لے گئے وہاں کے غیرقانونی آپریشن تھیئٹر میں صفائی کا انتظام نہ تھا اور اس کے زخم میں انفیکشن ہوگیا ۔ وینگ نے یہ خبر گھر والوں کو نہیں دی تھی اور یہ ہوا کہ آخر کار اس کی خراب صحت سب کے سامنے عیاں ہوگئی۔انفیکشن پھیل کر اس کے دوسرے گردے کو متاثر کرگیا اور وہ مستقل ڈائلائسِس کا محتاج ہوچکا ہے۔ لیکن کمزوری کی وجہ سے وہ بستر سے اٹھ بھی نہیں سکتا اور بہت مشکل سے دوچار ہے۔ تاہم اس کے والدین نے گردے فروخت کرنے میں معاون مڈل مین کو تلاش کرکے اس پر مقدمہ کردیا جس نے 3 لاکھ 20 ہزار ڈالر ہرجانے کے طور پر دیئے جو اب اس نوجوان کے علاج پر خرچ ہورہے ہیں۔چینی سوشل میڈیا پر یہ خبر آنے کے بعد لوگوں نے زیادہ تر اس نوجوان کو قصور وار ٹھہرایا ہے ۔ ان کا کہنا ہے کہ انسانی اعضا برقی مصنوعات سے زیادہ اہم ہوتے ہیں جن کی قدر کی جانی چاہیے۔
ٹیگزAbbotabad AbbTak ACER afghanistan america Apple April Arfakareem ARY AryNews August Australia Autumn BadshahiMasjid balakot Balochistan Bangladesh BBC bol BOLNews Brazil Canada channel24 Channel5 china City42 CM CNN DAWLANCE DawnNews December DELL Denmark dubai duniya eid Ericsson ExpressNews Fashion FAST FC Feb Fortress France Gawadar GC Generation GeoNews Germany GIKI GREE Gujranwala Gulberg Haeir HAJ HARDEES HP Huwaie Hyderabad IndiaNews Indonesia iphone islamabad italy JAAG JAAGNEWS JahangirTomb Jamatulawal Jamatusani Jan jatiumra Jeans July June kaghan karachi Kashmir kasur KFC kidney kpk kuwait lahore lahorenews larkana LG Liberty london lover LUMS MACbook Macdonalds Madina Makeups Makkah malaysia man mansehra March May media92news media92tv MinarePakistan MITSHUBISHI MizareQuaid Muharram Multan Muzaffarabad naran NATIONAL NDTV neelumvaleey NEO News Newzealand Nigeria northkorea November sold tv انڈیا
یہ بھی پڑھیں
پاکستان میں انتخابات 2024 کے نتائج میں تاخیر، صارفین نے میمز بنا ڈالیں
پاکستان میں عام انتخابات 2024 کے نتائج کے طویل انتظار نے جہاں قومی اور عالمی …