امریکی شخص کا بڑا کارنامہ، جانیئے دلچسپ خبر

(نیٹ نیوز/میڈیا92نیوز)
ایک امریکی مہم جو کولن او بریڈی نے دیا اور تن تنہا برفیلے براعظم انٹارکٹیکا کو عبور کرکے تاریخ رقم کردی۔امریکی میڈیا کے مطابق اپنے پورے سفر میں کولِن نے 932 کلومیٹر کا انتہائی دشوار گزار فاصلہ 54 دنوں میں طے کیا اور ساتھ ہی ایک سلیج سے بندھے 170 کلو گرام سامان کو بھی کھینچا۔ اس کاوش پر دنیا بھر میں اس کی پذیرائی ہورہی ہے اور لوگ اس کی سخت ہمت کے قائل ہوگئے ہیں۔

33 سالہ کولن او بریڈی کا تعلق امریکی ریاست اوریگون سے ہے جو پیشے کے اعتبار سے ایتھلیٹ اور موٹیویشنل اسپیکر ہیں۔کولن او بریڈی نے کسی ساتھی یا مدد کے بغیر انٹارکٹیکا کو 54 روز میں عبور کیا اور اس دوران انہوں نے 932 میل کا فاصلہ طے کیا۔لگ بھگ ایک ہزار میل تک شدید ترین سردی اور ہر جانب برف ہی برف میں آگے بڑھتے ہوئے اس مہم جو نے ہمت اور بہادری کا مظاہرہ کیا اور موسم کی سختی برداز کرنے کے باوجود اپنی مہم جوئی مکمل کی ۔ ارادوں کے مضبوط شخص کی کامیاب مہم جوئی کو سوشل میڈیا پر بھی خوب پذیرائی ملی اور لوگ اس شخص کی ہمت پر اسے داد دیتے نظر آئے ۔وہ اس برفیلے براعظم کو تنہا عبور کرنے والے دنیا کے پہلے شخص ہیں۔اس سے قبل بھی کئی مہم جو انٹارکٹیکا کو تنہا عبور کرنے کی کوشش کرچکے ہیں، جن میں بریٹن ہنری ورسلے خاص طور پر قابل ذکر ہیں، جو 2016ء میں یہ کارنامہ انجام دینے سے صرف 30 میل کی دوری پر تھے لیکن تھکاوٹ اور پانی کی کمی کی باعث چل بسے تھے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان میں انتخابات 2024 کے نتائج میں تاخیر، صارفین نے میمز بنا ڈالیں

پاکستان میں عام انتخابات 2024 کے نتائج کے طویل انتظار نے جہاں قومی اور عالمی …