ہانگ کانگ میں آسمان سے نوٹ گرنے لگے

ہانگ کانگ(نیٹ نیوز/میڈیا92نیوز) ہانگ کانگ کی سڑک پر تو نوٹوں کی بارش برس گئی۔یہ دلچسپ صورتحال ہانگ کانگ کے Sham Shui Po’s Keelungنامی سڑک پر اس وقت دیکھے گئے جب ایک عمارت کی چھت سے ہزاروں 100ہانگ کانگ ڈالر کے نوٹ گرتے دکھائی دیئے ۔

عوام کی بڑی تعداد یوں آسمان سے گرتے نوٹوں کے دیکھ کر جہاں حیران ہوئی وہیں درجنوں افراد نوٹ پکڑنے کی کوشش میں قریبی بس اسٹاپ کی چھت پر چڑھ گئے اور کئی ایک دوسرے کو دکھا دیتے ہوئے نوٹ اپنے قبضے میں کرتے نظر آئے ۔دوسری جانب عوام کے اس ہجوم کو قابو کرنے کیلئے پولیس نے انٹری دی اور صورتحال پر قابو پالیااور کئی افراد سے نوٹ قبضے میں لے لئے۔رپورٹ کے مطابق ایک شخص نے عمارت کی چھت سے یہ نوٹ پھینکے تھے جبکہ پولیس کی جانب سے واقعے کی مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان میں انتخابات 2024 کے نتائج میں تاخیر، صارفین نے میمز بنا ڈالیں

پاکستان میں عام انتخابات 2024 کے نتائج کے طویل انتظار نے جہاں قومی اور عالمی …