انڈر ٹیکر کے گلے پر نام ’سارہ‘ کیوں لکھا ہوتا تھا، جانیئے اہم رپورٹ

(سپورٹس ڈیسک/میڈیا92نیوز)
انڈر ٹیکر وہ 24 مارچ 1965 کو پیدا ہوا اُس کا اصلی نام مارک ولیم کیلاوےہے۔ریسلنگ میں ڈر اور خوف کا راج اینڈر ٹیکر سے تھا، اُس کے آنے کا انداز ہی اپنے حریف پر نفسیاتی دبائو ڈال دیتا تھا۔

اپنے کیرئیرکا آغاز اس نے 1984 میں کیا۔’ریسل مینیا‘ میں اس نے 23 میچز جیتے۔اپنے حریف کے ہار جانے پر اس نے کئی دفعہ تابوت میں بند کر کے آگ بھی لگائی۔اکثر میچز میں انڈر ٹیکر اپنے گلے پر نام ’سارہ‘ لکھا ہوتا تھا جو اِن کی بیوی کا نام تھا۔ اِن کی تین بیویاں تھیں، پہلی کا نام جوڈی لین، دوسرا کا سارہ فرینک اور تیسری مشل میک کول تھا۔ انڈر ٹیکر کا قد چھ فٹ دس انچ ہے۔ان کی ٹرینگ ڈون جارڈن نے کی۔ان کے خطرناک میچز میں ایک میچ ’ہیل ان دا سیل ‘ہوا کرتا تھا۔ وہ متعدد بار ورلڈ ہیوی ویٹ چمپئن بھی رہے۔ہر ریسلر کا کوئی نہ کوئی آخری دائو ضرور ہو تا ہے ، انڈر ٹیکر کا آخری دائو بھی ایسا ہی ہو ا کرتا تھا کہ شاید ہی کو ئی دوبارہ اس دائو کہ بعد اُٹھ سکا ہو۔

یہ بھی پڑھیں

ماچس کی تیلیوں سے بنائے گئے ایفل ٹاور نے ریکارڈ قائم کرلیا

پیرس: فرانس کے ایک شہری نے ورلڈ ریکارڈ کے لیے ماچس کی تیلیوں سے 23.6 فٹ کا …