کافی سے جگر کے کینسر کا خطرہ کم ہو جاتا ہے:برطانوی ماہرین

لندن(صحت ڈیسک/ میڈیا 92 نیوز)برطانوی ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ روزانہ تین سے پانچ کپ کافی پینے سے جگر کے کینسر اور اس کے غیر فعال ہونے کا خطرہ 40 فیصد تک کم ہو جاتا ہے ۔رائل سوسائٹی آف میڈیسن لندن کی جانب سے کی گئی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ اعتدال کیساتھ کافی کا استعمال جگر کیلئے مفید ہے ۔یونیورسٹی کالج لندن کے پروفیسر گریم الیگز ینڈر نے بتایا کہ جگر کے امراض بڑھ رہے ہیں اس لئے یہ معاملہ اہم ہے کہ کس طرح دنیا کا من پسند مشروب ’کافی ‘جگر کے امراض کیخلاف معاون ثابت کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ کافی پینے سے جگر کے امراض لاحق ہونے کا خطرہ کم ہو سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

مصنوعی ذہانت کو قابو کرنے سے متعلق کوئی شواہد نہیں، تحقیق

کینٹکی: ایک کمپیوٹر ماہر کا کہنا ہے کہ مصنوعی ذہانت کو قابو کیے جانے یا محفوظ بنائے …