دین اسلام محنت کش کی عظمت اورفلاح وبہبودکادرس دیتاہے، وزیراعلیٰ پنجاب

لاہور(میڈیا92نیوز آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے کہا ہے کہ حکومت محنت کشوں کی فلاح کیلئے بہترین اقدامات کررہی ہے،جلد ثمرات ملنا شروع ہو جائیں گے،یہ دن ہمیں شکاگو کے مزدورں کی جبر اواستبدادکیخلاف جدوجہد کی یاددلاتا ہے۔

بدھ کو یوم مزدورکے عالمی دن پراپنے پیغام میںوزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ دین اسلام محنت کش کی عظمت اورفلاح وبہبودکادرس دیتاہے،اسلام نے محنت کش کواللہ کا دوست دے کر اس کی عظمت کو اجاگر کیا ہے ،انہوں نے کہا کہ نئے پاکستان میں محنت کش کواس کے حقوق ملیں گے،نیا پاکستان محنت کشوں اور مزدوروں کاپاکستان ہے۔انہوں نے کہا کہ محنت کشوں کی فلاح کیلئے بہترین اقدامات کر رہے ہیں ،جلد ثمرات ملنا شروع ہو جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …