لاہور میں دیرینہ دشمنی پر فائرنگ کے تبادلے میں چار افراد جاں بحق

لاہور(میڈیا92نیوزآن لائن) لاہور کے نواحی علاقے فیروزوالہ میں دیرینہ دشمنی پر فائرنگ کے تبادلے میں چار افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔فیروزوالہ پولیس کے مطابق یوسی 108 گجرپورہ کا چیئرمین محمد افضل اپنے گن مین محمد جمیل کے ہمراہ بلکھے گاؤں کے قریب سے گزر رہا تھا کہ موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کر دی، گولیاں لگنے سے محمد افضل اور گن مین محمد جمیل موقع پر دم توڑ گئے۔

پولیس کے مطابق گن مین جمیل نے بھی فائرنگ کی جس سے ایک حملہ آور عدیل جاں بحق ہو گیا جبکہ فائرنگ کی زد میں آکر ایک راہگیر اجمل بھی زندگی کی بازی ہار گیا۔پولیس کے مطابق فائرنگ ریاض سندھی گروپ اور صاحب گروپ میں دریائے راوی سے ریت نکالنے کے تنازع پر ہوئی۔

مقتول یوسی چیئرمین محمد افضل کا تعلق صاحب گروپ سے جبکہ حملہ آور عدیل کا تعلق ریاض سندھی گروپ تھا، پولیس نے لاشیں قبضے میں لے کر پوسٹمارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیں۔آئی جی پنجاب عارف نواز نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او شیخوپورہ سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …