گلشن اقبال پولیس کے ہاتھوں ڈکیت گرفتار

کراچی(میڈیا92نیوز آن لائن) گلشن اقبال پولیس کے ہاتھوں ڈکیت گرفتار‘ پولیس نے ڈاکو کو روڈ پر ہی لٹا کر لاتوں گھونسوں کی بارش کردی۔ تفصیلات کے مطابق گلشن اقبال کے علاقے ڈسکو بیکری کے قریب پولیس نے راہ گیروں سے اسلحے کے زو رپر لوٹ مار کرنے والے ایک ملزم کو پکڑ کر سرعام تشدد کا نشانہ بنانا شروع کردیا جبکہ پولیس نے ملزم کو سڑک پر لٹا کر لاتوں گھونسوں کی بارش کردی‘ اسی دوران عوام کا رش لگ گیا پولیس کا ملزم پر تشدد کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی پولیس نے ملزم کو بعد ازاں اسپتال منتقل کردیا۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …