لاہور: مزدور نے اپنی بیوی اور 3 بچوں کو قتل کر دیا

لاہور(میڈیا92نیوزآن لائن رپورٹ عمر خالد سے) لاہور کے علاقے کوٹ رادھا کشن میں مانگا منڈی رائیونڈ روڈ کے قریب بستی لال شاہ میں بھٹہ مزدور نے اپنی بیوی اور 3 بچوں کو قتل کر دیا۔پولیس ذرائع کے مطابق کوٹ رادھا کشن کے علاقے دھاری وال میں گھریلوناچاقی پر خاوند نے بیوی اور 3بچوں کو ہلاک کردیا، ملزم جابر نے کدال سے وار کر کے ان چاروں کو ہلاک کیا۔پولیس ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ملزم جابر اینٹوں کے بھٹے پر کام کرتا تھا،ہلاک ہونے والوں میں نازیہ بی بی، 12سالہ نوید، 3 سالہ عطیہ اور 2ماہ کا نوید شامل ہے۔پولیس نے بتایا ہے کہ ملزم جابر کے وار سے زخمی ہونے والے 10 سالہ بچے شبیر کی حالت نازک ہے، واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ۔پولیس نے یہ بھی بتایا ہے کہ ملزم کو بیوی کے کردار پر شک تھا،ملزم جابر کو گرفتار کرلیا گیا ہے.

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …