وزیراعظم کی نااہلی کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست سماعت کیلئے مقرر

لاہور(میڈیا92نیوز آن لائن)وزیراعظم عمران خان کی نااہلی کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست سماعت کیلئے مقررکردی گئی ،جسٹس مامون رشید شیخ کی سربراہی میں دورکنی بنچ پیر کو سماعت کرے گا۔تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے وزیراعظم عمران خان کی نااہلی کیلئے درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی،جسٹس مامون رشید پر مشتمل 2 رکنی بنچ پیرکو سماعت کرے گا۔درخواست میں موقف اختیار کیاگیا ہے کہ انگلینڈکی عدالت ٹیرن وائٹ کوعمران خان کی بیٹی قراردے چکی ہے،عمران خان نے کاغذات نامزدگی میں ٹیرن وائٹ کاذکرنہیں کیا،وزیراعظم عمران خان آئین کے آرٹیکل 62 اور63 پرپورانہیں اترتے ،عدالت سے استدعا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کونااہل قراردے۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …