نوازشریف کی صحت سے متعلق علامات اچھی نہیں ہیں، حمزہ شہباز

لاہور(میڈیا92نیوزآن لائن) پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف کی صحت سے متعلق علامات اچھی نہیں ہیں۔
کوٹ لکھپت جیل میں سابق وزیراعظم اور اپنے تایا میاں محمد نواز شریف کی عیادت کے بعد انہوں نے بتایا کہ نوازشریف سے اہل خانہ نے بہت اصرار کیا ہے لیکن اُن کا کہنا ہے کہ وہ اپنا معاملہ اللہ کی ذات کے سپرد کرچکے ہیں۔حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ حکومت خدا نخواستہ کسی حادثے کا انتظار کرنے کے بجائے قانون کے تحت فوری اپنا فرض پورا کرے۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …