بھارت کی پاکستان میں در اندازی کی کوشش، گورنر پنجاب نے اقوام متحدہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا

پاکستانی شاہینوں نے دشمن کوہمیشہ کی طرح منہ توڑجواب دیا، آج ملکی دفاع کے لیے پوری قوم پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے،چوہدری محمد سرور
لاہور(میڈیا92نیوز آن لائن)گورنر پنجاب چودھری سرور نے بھارت کی دراندازی پر اقوام متحدہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق گورنرپنجاب چودھری سرور نے بھارتی فضائیہ کی جانب سے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ بھارتی فضائیہ کی دراندازی کا نوٹس لیا جائے۔گورنرپنجاب کا کہنا تھا کہ پاکستانی شاہینوں نےدشمن کوہمیشہ کی طرح منہ توڑجواب دیا، آج ملکی دفاع کے لیے پوری قوم پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے۔ قبل ازیں وزیراعظم جموں و آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے بھی بھارتی دراندازی کا معاملہ عالمی برادری کے سامنے اٹھانے کا مطالبہ کیا تھا۔ یاد رہے کہ بھارتی ایئرفورس کی جانب سے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کی گئی ، پاک فضائیہ کی بروقت ردعمل کے بعد بھارتی طیارے فرار ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …