فیصل آباد‘ انسداد پولیو مہم 18سے 22فروری تک شروع ہوگی

فیصل آباد(میڈیا92نیوز آن لائن)حکومت کی ہدایت پر انسداد پولیو کی خصوصی مہم 18سے 22فروری تک شروع ہوگی جس کے دوران تحصیل سٹی اور صدر کے علاقوں میں پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے ۔اس مہم کا افتتاح 16فروری کو صبح 10بجے گورنمنٹ جنرل ہسپتال غلام محمد آباد میں ڈویژنل کمشنر آصف اقبال چوہدری اور ڈپٹی کمشنر سردار سیف اللہ ڈوگرکریں گے۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر آصف شہزاد کے مطابق یہ خصوصی مہم صرف تحصیل اور صدر کے علاقوںمیں شروع کی جارہی ہے تاکہ پولیو وائرس کے خدشات کا احتمال نہ رہے۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …