ملک میں پولیو بے قابو ہو گیا

لاہور، ہنگو سے 1 ، 1 پولیو کیس سامنے آ گیا ، رواں سال میں 4 پولیو کیسز کی تصدیق ، حکومت کا برتھ سرٹیفیکیٹ کو انسداد پولیو سرٹیفیکیٹ سے مشروط کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد (میڈیا92نیوز آن لائن) لاہور اور ہنگو سے مزید ایک ، ایک پولیو کیس سامنے آ گیا ۔ حکومت نے لاہور کے 8 ماہ کے بچے اور ہنگو کی 4 ماہ کی بچی فاطمہ میں پولیو وائرس کی تصدیق کر دی ۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت کے مطابق پنجاب کے ضلع لاہور اور خیبرپختونخوا کے ضلع ہنگو سے پولیو کے مزید ایک ، ایک کیس سامنے آ گیا ہے لاہور کی شالیمار ٹاؤن یوسی 22 کے رہائشی 8 ماہ کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے اور پنجاب میں 2 سال بعد یہ پہلا پولیو کیس رپورٹ ہوا جبکہ دوسری جانب خیبرپختونخوا کے ضلع ہنگو کے علاقے ٹل میں 4 ماہ کی بچی فاطمہ میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کو والدین نے پولیو کے قطرے پلانے سے انکار کیا تھا اس سے قبل بھی رواں سال میں بنوں ، باجوڑ سے پولیو کیسز سامنے آ چکے ہیں جس کے بعد خیبرپختونخوا سے رواں سال 3 اور پنجاب سے ایک پولیو کیس سامنے آیا ہے ۔ حکومت نے بھی 21 اَضلاع میں 18 فروری سے ایمرجنسی 3 روزہ انسداد پولیو مہم چلانے کا فیصلہ کیا ہے اور برتھ سرٹیفیکیٹ کو بھی انسداد پولیو مہم کے سرٹیفیکیٹ سے مشروط کیا ہے تاکہ کوئی بھی بچہ یا ان کے والدین انسداد پولیو قطرے پلانے سے انکار نہ کر سکیں ۔ ( جاوید/ اشفاق)

یہ بھی پڑھیں

اسٹیٹ بینک کے بالواسطہ وفاقی حکومت کو قرض فراہم کرنیکا انکشاف

اسلام آباد: ایک آزاد تھنک ٹینک نے اسٹیٹ بینک پر الزام لگایا ہے کہ وہ وفاقی …