پنجاب کابینہ میں توسیع ‘(ق)لیگ کے باﺅ رضوان نے صوبائی وزیر کی حیثیت سے حلف اٹھالیا

گورنر پنجاب نے حلف لیا ، حلف برداری تقریب میں وزیر اعلی عثمان بزدار سمیت دیگر کی شرکت
لاہور (میڈیا92نیوز آن لائن)پنجاب کابینہ میں مسلم لیگ (ق)کے رکن اسمبلی باﺅ رضوان نے صوبائی وزیر کی حیثیت سے حلف اٹھالیا۔اس حوالے سے گزشتہ روز گورنر ہاﺅس لاہور میں تقریب منعقد ہوئی جہاں گورنر پنجاب چوہدری محمد سرورنے مسلم لیگ (ق)کے رکن اسمبلی باﺅ رضوان سے صوبائی وزیرکی حیثیت سے حلف لیا ۔حلف برداری کی تقریب میں وزیراعلی پنجاب سردارعثمان بزدار، تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری جنرل ارشد داد سمیت صوبائی وزرا اوراعلی انتظامی حکام نے شرکت کی۔باﺅ رضوان کے حلف اٹھانے کے بعد پنجاب کابینہ میں مسلم لیگ (ق)کے وزرا کی تعداد 2 ہوگئی۔ مسلم لیگ (ق)کواسپیکر پنجاب اسمبلی اورایک پارلیمانی سیکریٹری کا عہدہ بھی دیا جا چکا ہے جبکہ مسلم لیگ (ق)کو قائمہ کمیٹیوں کی چیئرمین شپ میں بھی نمائندگی دی جائے گی۔واضح رہے کہ تحریک انصاف اورمسلم لیگ (ق)کے درمیان اختلافات بتدریج بڑھ رہے تھے ، ان ہی کی وجہ سے (ق)لیگ کے صوبائی وزیر معدنیات حافظ عمار نے اپنا استعفی پارٹی قیادت کو دے دیا تھا، جس میں کہا گیا تھا کہ میں نے وزارت کا منصب ملک وقوم کی خدمت کے لیے قبول کیا تھا لیکن میری وزارت اور کام میں بلاوجہ رکاوٹیں کھڑی کی جا رہی ہیں، ایسی صورت حال میں ذمہ داریاں نبھا نہیں سکتا۔اختلافات کے خاتمے کے لیے تحریک انصاف اور (ق)لیگ کی قیادت نے ملاقات کی تھی جس میں (ق)لیگ کو مزید ایک وزارت دینے اور حافظ عمار کا استعفی واپس لینے کا فیصلہ ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …