ہماری قیمت 2 کروڑ لگانے والے ہم سے ڈھائی کروڑ لے لیں، لیکن ہمارے پیارے واپس لا دیں

لاہور(نیٹ نیوز/میڈیا92نیوز) ساہیوال میں پولیس مقابلے میں جاں بحق ہونے والے خلیل کے بھائی جلیل کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے ہمیں 2 کروڑ روپے کی امداد دینے کا اعلان کیا گیا،ہماری قیمت 2 کروڑ لگانے والے ہم سے ڈھائی کروڑ لے لیں۔لاہور میں مقتول خلیل کے بھائی جلیل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں پیسے نہیں چاہئیں، ہمارے پیارے واپس لا دیں۔انہوں نے مزید کہاکہ پنجاب حکومت کا ایک اور دعویٰ جھوٹا نکلا،وزیر قانون پنجاب نے دعویٰ کیا ہےکہ ان کا ہم سے رابطہ ہوا تھا،مگر ہم سے کسی نے کوئی رابطہ نہیں کیا ۔مقتول کے بھائی کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہمیں انصاف کی امید نہیں، ادارے حقائق سامنے لائیں، تحقیقات کے بغیر کسی کو دہشت گرد کیسے قرار دے دیا گیا؟

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …