خواجہ سعد رفیق ایک بار پھر وزیراعظم عمران خان پر برس پڑے

لاہور(نیٹ نیوز/میڈیا92نیوز) مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہےکہ عمران خان کو حکمران بنانے والے خود پچھتا رہے ہیں، انصاف اور احتساب کے نام پر انتقام ہو رہا ہے جوزیادہ دیر نہیں چلے گا۔خواجہ سعد رفیق نے لاہور کی نیب عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نالائقوں کے حوالے پاکستان کردیا ہے،منی بجٹ آرہا ہے جو مہنگائی کا طوفان لا رہا ہے۔خواجہ سعد رفیق نے مزید کہا کہ سول آمریت کی حکومت سے عوام کی جان جلد چھوٹے گی، یہ نااہل حکمران ہے جو اس وقت بھکاری بنا ہوا ہے، پاکستان کا وزیر اعظم کشکول لے دنیا میں گھوم رہا ہے۔سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ملک میں انصاف اور احتساب کے نام پر انتقام ہورہا ہے جو زیادہ دیر نہیں چلے گا، یہ وقت بدلے اور بہت جلد بدلے گا، ہمارے ہاتھ صاف ہیں، ضمیر مطمئن ہے۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …