لاہور(نیٹ نیوز/میڈیا92نیوز) رواں سال کی شاہ خرچ شادیوں کی خبریں تو سن لیں، اب باری ہے اس شادی کی جو صرف 20 ہزار روپے میں نمٹ گئی، نا صرف اس شادی نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی بلکہ سرحد پار بھی اس کےچرچے ہونے لگے۔پاکستانی شہری رضوان نے 20 ہزار روپے میں اپنی شادی کا اہتمام کر کے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ اپنی جانب مبذول کروا لی۔رضوان پیشے کے اعتبار سے ایک فوٹو گرافر ہیں انہوں نے اپنی شادی کے انتظامات پر محض 20 ہزار روپے خرچ کیے ۔انہوں نے ٹوئٹر پر اپنی شادی کی کہانی سنائی ’ میں نے اپنے ولیمے پر محض 20 ہزار روپے خرچ کیے جبکہ میرے مہمانوں کی تعداد 25 تھی جس میں میرے دوست اور گھر والے شامل تھے، میں نے شادی کی جگہ انتخاب گھر کے ٹیرس کو کیا، کھانے میں چکن تکّہ، سیخ کباب، پتھورے چنے، حلوہ اور اسٹرا بیری تھی۔‘انہوں نے بتایا کہ کھانا بناناے کے لئے میرا دوست ایک کُک لے آیا تھا، میں نے چکن اور مسالے خرید کر اسے دے دیئے تھے جبکہ میری اہلیہ نے کھٹے آلو بنائے۔
Fast forward to a few weeks later when #Pakistan's @RizwanPehelwan and @palwashaminhas decided to take the opposite route by getting married at a cost of $144 or Rs20,000 — a story that #Twitter has fallen in love with #DreamWedding #PakistaniCouple https://t.co/dqEnPf8Kfn pic.twitter.com/ImgM9SA0Dv
— Arab News Pakistan (@arabnewspk) December 26, 2018
ٹیرس کی سجاوٹ کے لئے میرے والد نے لائیٹنگز کا انتظام کیا جبکہ میں نے پڑوسی سے 25 کرسیاں ادھار لیں ۔‘رضوان نے بتایا کہ انہوں نے اور ان کی اہلیہ نے سادے نیلے رنگ کے کپڑے پہنے تھے جو ان کی والدہ اور بہن نے بطور تحفہ دیا تھا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ’ اپنی شادی پہ جتنا بھی خرچ کر سکتے ہو خوشی سے کرو، شادی چاہے چھوٹی ہو یا بڑی، بس خوش رہو۔‘رضوان نےٹوئیٹس دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئے۔ صرف یہی نہیں بھارتی صارفین نے بھی انکے ٹوئیٹس کو خوب پذیرائی بخشی۔انہوں نے رضوان کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے ان کے ٹوئیٹس کومختلف ہیش ٹیگز کے ساتھ شیئر بھی کیا ۔