کراچی کے جناح اسپتال میں ائیر ایمبولینس کیلئے ہیلی پیڈ فعال

کراچی کے جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر میں ائیر ایمبولینس کے لیے ہیلی پیڈ فعال کر دیا گیا۔

ایگزیکٹو ڈائریکٹر جناح اسپتال ڈاکٹر سیمی جمالی کا کہنا ہے کہ ائیر ایمبولینس کے ذریعے ملک کے دور دراز علاقوں سے شدید زخمی اور بیمار مریضوں کی آمدورفت کی راہ ہموار ہو گئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ دو دہائیوں کے بعد سندھ حکومت کا ایک ہیلی کاپٹر ہیلی پیڈ پر اترا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ 90 کی دہائی میں ہیلی کاپٹر کے ذریعے مریضوں کو لایا جاتا تھا لیکن جب ہیلی پیڈ کی حالت خراب ہوئی تو پھر یہ معاملہ رک گیا۔

سربراہ جے پی ایم سی کا کہنا تھا کہ ہیلی پیڈ پر سرکاری اور نجی ائیر ایمبولینس کے ذریعے مریض لائے جا سکتے ہیں۔

ڈاکٹر سیمی جمالی کا کہنا تھا کہ سول ایوی ایشن اتھارٹی لینڈنگ کے لیے جے پی ایم سی کو سرٹیفکیٹ دے چکی ہے اور ڈسٹرکٹ ساؤتھ کی جانب سے کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے فائر بریگیڈ کی ایک گاڑی بھی فراہم کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …