شہری کو اغوا کر کے بھتہ مانگنے والے پولیس اھلکار پکڑے گے

شہری کو اغوا کر کے بھتہ مانگنے والے پولیس اھلکار پکڑے گے

(میڈیا92نیوز آن لائن)
مجھے کہتے ہیں کہ تیرے گھر جانا ہے اور تیرا وہاں سے پتہ کرنا ہے۔میرے گھر کی ساری تلاشی لی اور ہمارے گھر کی خواتین کو بہت ذلیل و خوار کیا اور انہیں گندی گالیاں بھی دیںپھر ادھر سے واپس لا کر تھانے لے آئے اور مار مار کے میری ڈنڈ لگا دتی یہ دیکھیں میرے جسم پر نشان بھی پڑے ہوئے ہیں۔ آپ کا کوئی پرچہ وغیرہ ہوا ہے ۔نہیں جناب کوئی بھی پرچہ نہیں ہوا مجھے ساڑھے 8بجے سمن آباد تھانے میں لے کر آئے ۔ مجھے گھر سے پکڑکر تھانیدار خالد مجھے تھانے لے کر آ گیا۔ مجھے یہاں تھانے لا کر بہت مارا تھپڑ، مکوں ،گھونسوں سے مارا یہ دیکھیں منہ پر نشان بھی ہیں اس کے علاوہ میرے جسم پر ایسی چیز لگائی اور میرے جسم پر چھتر مارتے رہے یہ جتنے بھی افسر تھے سارے سول افسران تھے ان میں سے کوئی بھی پولیس افسر نہیں تھا۔پھر خوش قسمتی تھی کہ ان کو ایجنسی پڑ گئی ان میں سے دو تین بندے ایجنسی نے پکڑ لئے اور وہ حوالات میں بند ہیں اور کافی سارے تھانے سے بھاگ گئے ہیں۔ خالد جس کے پاس ناجائز پستول تھا اس نے اس پستول کو کہیں چھپا دیا۔مجھے جب تھانہ سمن آباد لے کر آئے تو میری آنکھوں پر کپڑا بندھا ہوا تھا میں ان کو پہچان نہیں سکتا۔ مجھے یہ بتائیں سر یہ مجھے آنکھوں پر کپڑا باندھ کر کیوں مارتے رہے اور کہتے رہے ہیں کہ ڈیڑھ لاکھ روپے دو پھر آپ کو چھوڑیں گے میں انہیں کہاں سے ڈیڑھ لاکھ روپے لا کر دوں ۔میرا کوئی ایسا رشتہ دار بھی نہیں تھا جس کو میں فون کرتا اور وہ ڈیڑھ لاکھ روپے لے کر آ جاتا اور مجھے یہاں سے لے کر چلے جاتا ۔
ویڈیو دیکھیں

یہ بھی پڑھیں

دنیا کی آبادی کو غرق کرنے والا طوفان نوح!

ویڈیو دیکھیں: