پاکستان کیلئے سب سے بڑا خطرہ فتویٰ باز مولوی ہیں: فواد چوہدری

اسلام آباد (میڈیا 92 نیوز آن لائن ) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے حالیہ آل پارٹی کانفرنس میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کو کسی کیخلاف بھی مذہب کے استعمال کو روکنے پر تعریف کا مستحق قرار دیا ہے۔

دو روز قبل جمعیت علماء (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پر کُل جماعتی کانفرنس ہوئی جس میں بلاول بھٹو نے مولانا صاحب سے اعتراض کیا کہ کسی کے خلاف مذہب کو استعمال نہیں کیا جائے گا۔

فواد چوہدری نے بلاول بھٹو کو اس بات پر قابل تعریف قرار دیا اور ٹوئٹر بیان میں کہا کہ ’ پاکستان کیلئے سب سے بڑا خطرہ فتویٰ باز مولوی ہیں، تمام طبقہ فکر کو اس رویے کیخلاف جہاد کرنا چاہیے‘۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے 75 فیصد مسائل کی وجہ علمائے سُو ہیں، بلاول بھٹو اس اسٹینڈ پر تعریف کے مستحق ہیں۔

واضح رہے کہ اپوزیشن کی کُل جماعتی کانفرنس کے دوران چیئرمین سینیٹ کی تبدیلی، حکومت کو ٹف ٹائم دینے سمیت کئی اہم معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ اس دوران مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے صحابہ کی توہین کی ہے اس کا ذکر اعلامیے میں کیا جائے۔

اس موقع پر بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ کسی کے خلاف بھی مذہب کا استعمال قابل قبول نہیں ہے، مذہب کا استعمال سیاسی اور ذاتی مقاصد کے لیے نہیں ہونا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں

پالتو کتے نے مالک کے گھر سے دہائیوں پرانا بم دریافت کرلیا

فلوریڈا: امریکا میں ایک پالتو کتے نے گھر کے آنگن میں مٹی کھودتے وقت دہائیوں پرانا …