پاکستان میں ہر لانگ مارچ اشارے پر ہی ہوتاہے ، معاون خصوصی وزیر اعظم

اسلام آباد(میڈیا 92 نیوز آن لائن) وزیر اعظم کے معاون خصوصی ندیم افضل چن نے کہاہے کہ اس ملک میں ہر لانگ مارچ اشارے پر ہی ہوتا ہے ،سیاستدان نظریاتی نہیں ہیں ، یہ صرف اقتدار کے حصول تک نظریاتی ہیں، نہ کوئی عوام کی فکر ہے ، نہ کوئی مہنگائی کی فکر ہے ، صرف اقتدار کی فکر ہے ۔

جیونیوز کے پروگرام ”کیپٹل ٹاک“میں گفتگو کرتے ہوئے ندیم افضل چن نے کہا کہ جو اپنے آپ کوبڑے جمہوریت پسند کہتے ہیں ، ان کے بارے میں سب کوپتہ ہے کہ ضرورت ایجاد کی ماں ہے ، جب اقتدار چاہئے ہوتاہے ، پھر کہاں کہاں تک پہنچتے ہیں؟اس ملک میں جتنی بھی تحریکیں چلی ہیں اور جتنے بھی لانگ مارچ ہوئے ہیں ، ن لیگ کے دونوں لانگ مارچ بھی اشارے پر ہی تھے ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ہر لانگ مارچ اشارے پر ہی ہوتا ہے ،سیاستدان نظریاتی نہیں ہیں ، یہ صرف اقتدار کے حصول تک نظریاتی ہیں، نہ کوئی عوام کی فکر ہے ، نہ کوئی مہنگائی کی فکر ہے ، صرف اقتدار کی فکر ہے ۔ انہوں نے کہا رانا ثنا ءاللہ نظریاتی نہیں ہیں ، یہ کبھی نظریاتی تھے ، آج بھی اگر ن لیگ ، پیپلز پارٹی اور فضل الرحمان کو اقتدار میں حصہ ملے تو جمہوریت ٹھیک ہوجائیگی ۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …