نوشہرہ میں پولیس موبائل پر فائرنگ، 2 پولیس اہلکار شہید ہوگئے

پشاور (میڈیا 92 نیوز آن لائن ) نوشہرہ میں پولیس موبائل پر فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار شہید جبکہ ایس ایچ او سمیت 4 اہلکار زخمی ہوگئے۔

ڈی پی او نوشہرہ کے مطابق نظام پور کے پہاڑی علاقے پر پولیس ٹیم گشت پر تھی کہ دہشت گردوں نے فائرنگ کردی۔

فائرنگ کے نتیجے میں سپاہی اسفندیار اور اسد موقع پر شہید جبکہ ایس ایچ او نظام پورسمیت چار اہلکارزخمی ہوگئے۔

تین شدید زخمی اہلکاروں کو پشاور منتقل کردیا گیا ہے جبکہ واقعے کے بعد سرچ آپریشن شروع کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

پالتو کتے نے مالک کے گھر سے دہائیوں پرانا بم دریافت کرلیا

فلوریڈا: امریکا میں ایک پالتو کتے نے گھر کے آنگن میں مٹی کھودتے وقت دہائیوں پرانا …