حکومتی رکن کی بریت نے’تحریک احتساب‘ کی قلعی کھول دی: رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (میڈیا 92 نیوز آن لائن ) مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثناءاللہ نے بابر اعوان کی بریت پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نیب نیازی گٹھ جوڑ کا ایک اور ناقابل تردید ثبوت سامنے آگیا۔

رانا ثناءاللہ کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ نندی پور ریفرنس میں حکومتی رکن کی بریت نے ’تحریک احتساب‘ کی قلعی کھول دی، بابر اعوان اور راجہ پرویز اشرف نئے اور پرانے پاکستان کے انصاف کی واضح تصویر ہیں۔

مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر نے وزیراعظم عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ عمران کنٹرولڈ نیب کی حقیقت قوم اور دنیا کے سامنے آچکی ہے، ضمانتیں، بریت، عدم گرفتاری حکمران جماعت کے لیے جب کہ گرفتاریاں، جیلیں اور وارنٹ اپوزیشن کے لیے ہیں۔

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ ثابت ہو گیا کہ ووٹ چوروں کو سات خون بھی معاف ہیں اور اپوزیشن ارکان کو’آٹا گوندھتے ہلنے‘ پر بھی سزا ملے گی۔

یاد رہے کہ آج حتساب عدالت نے نندی پور پاور پراجیکٹ میں بابر اعوان کی بریت کی درخواست منظور کرتے ہوئے انہیں بری کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پالتو کتے نے مالک کے گھر سے دہائیوں پرانا بم دریافت کرلیا

فلوریڈا: امریکا میں ایک پالتو کتے نے گھر کے آنگن میں مٹی کھودتے وقت دہائیوں پرانا …