دوحہ: قطر نے پاکستان میں 3 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری اعلان کیا ہے۔
لاہور (اپنے رپورٹر سے ) قطر کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی کی ہدایت پر قطر کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ نے پاکستان میں تین ارب قطری ریال کی سرمایہ کاری اعلان کیا جو ڈپازٹ اور ڈائریکٹ انویسٹمنٹ کی صورت میں ہوگی۔
Upon the directives of HH the Amir, the Deputy Prime Minister and Minister of Foreign Affairs announces of new investments in the form of deposits and direct investments worth a total of QR3 billion in the Islamic Republic of Pakistan. pic.twitter.com/zmH07cFRew
— Qatar News Agency (@QNAEnglish) June 24, 2019
قطری نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ کا کہنا ہےکہ دونوں ممالک کے درمیان 9 ارب ڈالرز کی شراکت داری ہو گی۔
Deputy Prime Minister and Minister of Foreign Affairs: "The Qatari-Pakistani economic partnership will amount to $9 billion. Qatar affirms its aspiration for further development in the relations between the two countries at all political, economic, sports and cultural levels."
— Qatar News Agency (@QNAEnglish) June 24, 2019
دوسری جانب مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے قطر کی جانب سے پاکستان میں سرمایہ کاری کے اعلان پر شکریہ ادا کیا۔
البتہ مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے 3 ارب قطری ریال کی بجائے 3 ارب امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری کی اطلاع دی۔
Want to thank the Emir of Qatar HRH Sheikh Tamim Bin Hamad Al Thani for announcing US $3 Billion in #deposits and direct #investments for #Pakistan and for #Qatar’s affirmation to further develop relations between the two countries.
— Dr. Abdul Hafeez Shaikh (@a_hafeezshaikh) June 24, 2019
وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے بھی امیر قطر کی جانب سے براہ راست سرمایہ کاری اور ڈیپازٹ کے لیے 3 ارب ڈالرز دینے پر ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔
فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ امیر قطر کی طرف سے بھاری سرمایہ کاری کا اعلان وزیراعظم کی قیادت پر اعتماد ہے۔
واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کی دعوت پر امیرِ قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی گزشتہ ہفتے دو روزہ دورے پر پاکستان آئے اس دوران پاکستان اور قطر کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کی یادداشتوں پر دستخط کیے گئے۔