” مریم نے اپنی چوڑیاں توڑ دی ہیں کیونکہ ۔۔“کیپٹن صفدر اپنی اہلیہ مریم نواز کیلئے میدان میں آ گئے

لاہور (میڈیا 92 نیوز آن لائن ) مریم نوازشریف کے شوہر کیپٹن صفدر اپنی اہلیہ کے حق میں میدان میں آ گئے ہیں اور کہاہے کہ مریم نے ہتھکڑیوں کیلئے اپنی چوڑیاں توڑ دی ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق کیپٹن صفدر نے میڈیا سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ میں صرف نوازشریف کا بیانہ چلے گا اور نظریہ بھی وہی ہو گا جو نوازشریف چاہے گا ، مریم نوازشریف کے طریقہ سیاست پر مطمئن ہوں ، نوازشریف نے گوادر اور موٹر وے پر کام کیا جو اب سلو ہو چکا ہے ، آج ملک کے حالات دوبارہ خراب ہیں ۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز مریم نواز نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شہبازشریف کی اپوزیشن کو میثاق معیشت کی پیشکش مذاق معیشت قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ میرا اپنا ذاتی خیال ہے ۔مریم کی پریس کانفرنس کے بعد شہباز شریف اور مریم کے بیانیے متضاد ہونے کا مسلہ زیر باعث ہے

یہ بھی پڑھیں

پالتو کتے نے مالک کے گھر سے دہائیوں پرانا بم دریافت کرلیا

فلوریڈا: امریکا میں ایک پالتو کتے نے گھر کے آنگن میں مٹی کھودتے وقت دہائیوں پرانا …