خواجہ آصف نے بھی میثاق معیشت کو مذاق معیشت قراردیدیا

سیالکوٹ(میڈیا 92 نیوز آن لائن)مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے بھی میثاق معیشت کو مذاق معیشت قراردیدیا،خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ ماحول ٹھیک ہونے تک میثاق معیشت پر بات نہیں ہو سکتی ،نوازشریف کو شہبازشریف پر مکمل اعتماد ہے ،مریم نواز کا اپنا سیاسی مستقبل ہے ،مریم کا میثاق معیشت پر اختلاف اس بات کی شہادت کہ پارٹی میں جمہوریت ہے ۔

لیگی رہنما خواجہ آصف نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی بجٹ عوام دشمن ہے،بزنس فرینڈلی نہیں،یہ بجٹ معیشت کو مزید خراب اور کاروبار کو تباہ کرے گا،چار ہزارارب کا ٹارگٹ حکومت سے پورا نہیں ہوا،اس سال ساڑھے پانچ ہزار ارب کاٹارگٹ رکھا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت تمام اقدامات کرچکی ہے،میثاق معیشت پر ٹھوس بات نہیں ہوسکتی،بجٹ کاروبار اور معیشت کی بدحالی میں اضافہ کرے گا،

ہماری خواہش ہے کہ ملک ترقی کرے لیکن حکومت کی پالیسی درست نہیں،حکومت کے دعوے غلط ثابت ہورہے ہیں،ڈالر 185 تک چلاجائےگا،خواجہ آصف نے کہا کہ باہرکے ڈاکٹرزبلانے سے بہترہے عوامی نمائندوں کی رائے لی جائے،جولوگ پیپلزپارٹی اورمشرف دورمیں تھے آج وہ دوبارہ آگئے ،جوآئی ایم ایف کیلئے کام کررہاہے وہ معیشت کیسے بہترکرےگا؟

خواجہ آصف نے کہا کہ شہباز شریف نے میثاق معیشت کی تجویز پیش کی تھی،بجٹ پرحکومت اوراپوزیشن کے درمیان اختلافات ہیں،جن کوعمران خان کبھی ڈاکوکہتے تھے آج ان کوعزت دے رہے ہیں،انہوں نے کہا کہ معیشت پر تمام سیاسی قوتوں کو ایک پیج پر ہونا چاہیے،معیشت پرمحاذ آرائی نہیں ہونی چاہیے،حکومت بات کرناچاہتی ہے تو بجٹ پراپوزیشن کی تجاویز پرعمل کرے۔

یہ بھی پڑھیں

پالتو کتے نے مالک کے گھر سے دہائیوں پرانا بم دریافت کرلیا

فلوریڈا: امریکا میں ایک پالتو کتے نے گھر کے آنگن میں مٹی کھودتے وقت دہائیوں پرانا …