Pakistani opposition party leaders, Bilawal Bhutto-Zardari (2R) Chairman Pakistan Peoples Party (PPP) speaks along with former premier Shahid Khaqan Abbasi (2L) and Maryam Nawaz (L), daughter of currently incarcerated former premier Nawaz Sharif and Jamiat Ulema-e Islam-F (JUI-F) leader Maulana Fazlur Rehman (R) attend a press conference in Islamabad on May 19, 2019. - Leaders of the opposition parties on May 19 announced their plans to "launch protests inside and outside the parliament after Eid fesital and hold an All Parties Conference (APC) to chalk out a joint strategy on how to tackle the problems facing Pakistan". (Photo by FAROOQ NAEEM / AFP)

جے یو آئی (ف) کا ‘آل پارٹیز کانفرنس’ 26 جون کو بلانے کا اعلان

لاہور (میڈیا 92 نیوز آن لائن ) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے اپوزیشن جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) 26 جون کو بلانے کا اعلان کر دیا۔

جے یو آئی (ف) کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ کُل جماعتی کانفرنس 26 جون کی صبح 11 بجے اسلام آباد میں ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ کانفرنس کی میزبانی مولانا فضل الرحمٰن کریں گے جس میں مسلم لیگ (ن)، پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی)، متحدہ مجلس عمل (ایم ایم اے) اور عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے رہنما شرکت کریں گے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ اے پی سی میں حکومت مخالف تحریک اور لاک ڈاؤن پر اہم فیصلے ہوں گے، جبکہ چیئرمین سینیٹ کی تبدیلی اور بجٹ کی منظوری سے متعلق امور پر بھی غور ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ حکومتوں کے قرضوں کے حوالے سے حکومت کے تشکیل کردہ انکوائری کمیشن کو تسلیم کرنا ہے یا نہیں، اس حوالے سے بھی کانفرنس میں فیصلہ کیا جائے گا۔

تاہم ‘اے پی سی’ کے لیے اب تک اسلام آباد میں جگہ کا تعین نہیں ہو سکا، جو اتوار تک ہوجانے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ مئی میں اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں نے عیدالفطر کے بعد پارلیمنٹ کے اندر اور باہر حکومت کے خلاف احتجاج کرنے اور ملک کے مسائل پر مشترکہ حکمت عملے طے کرنے کے لیے آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا اعلان کیا تھا۔

یہ اعلان بلاول بھٹو زرداری اور آصف علی زرداری کی میزبانی میں افطار ڈنر کے بعد کیا گیا جس میں مسلم لیگ (ن) اور دیگر اپوزیشن جماعتوں نے وفود نے شرکت کی تھی۔

تاہم اس وقت کل جماعتی کانفرنس کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …