‘پاک-افغان تعلقات پر کسی کو عدم اعتماد پیدا کرنے نہیں دیں گے’

مری (میڈیا 92 نیوز آن لائن ) وزیرخارجہ شاہ محمد قریشی نے افغان امن عمل سے متعلق منعقدہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے تعلقات پر کسی کو عدم اعتماد پیدا کرنے نہیں دیں گے۔

بھوربن میں ‘لاہور پراسس’ کے نام سے منعقدہ اس کانفرنس میں افغانستان کی 18سیاسی جماعتوں اور گروپس کے 45 مندوبین شریک ہیں۔

تقریب کے آغاز میں خطاب کرتے ہوئے پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ یہ خوش آئند ہے کہ سب نے افغان امن عمل کے لیے فوجی نہیں بلکہ سیاسی ضل کی ضرورت کو سمجھا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پائیدار امن کے لیے پاک-افغان مقاصد مشترک ہیں، لہٰذا ایک دوسرے کے درمیان عدم اعتماد کی فضاء کسی کے مفاد میں نہیں ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان نہ صرف پرامن، متحد، مستحکم، خوشحال اور ترقی کرتا افغانستان چاہتا ہے بلکہ اپنے تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ پر امن تعلقات چاہتا ہے۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ الزام تراشی کے ماحول سے نکلنا ہوگا، افغانستان اور پاکستان اپنی سرزمین ایک دوسرے کے خلاف نہ استعمال ہونے دیں۔

انہوں نے کہا کہ افغان مسئلے کا حل فوجی نہیں بلکہ مصالحت ہے، کیونکہ دونوں ممالک کے مشترکہ دشمنوں نے پاک افغان تعلقات خراب کرنے کی کوشش کی۔

افغان میں جاری شورش پر بات کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ افغان بحران کی وجہ سے پاکستان بہت متاثر ہوا، تاہم پرامن اور خوشحال افغانستان سب کے مفاد میں ہے۔

پاکستانی وزیر خارجہ نے کہا کہ اسلام آباد کابل کی آزادی اور خودمختاری کا احترام کرتا ہے جبکہ اس کے بارے میں پاکستان کا نقطہ نظر بھی واضح ہے۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …