امیر قطر شیخ تمیم بن حماد الثانی دو روزہ دورے پر آج پاکستان پہنچیں گے،

اسلام آباد (میڈیا 92 نیوز آن لائن ) امیر قطر شیخ تمیم بن حماد الثانی 2 روزہ دورے پر آج شام 6 بجے پاکستان پہنچیں گے ،وزیراعظم عمران خان نور خان ائر بیس پر معزز مہمان کا استقبال کریں گے۔

حکومت پاکستان کی طرف سے جاری شیڈول کے مطابقامیر قطر کو پاک فضائیہ کی جانب سے جے ایف 17 تھنڈر طیارے فضائی سلامی دیں گے۔

پاکستان کی سرزمین پر پہنچتے ہی امیر قطر کو 21 توپوں کی سلامی دی جائے گی۔ امیر قطر تمیم بن حماد الثانی کو شام 6 بجکر 25 منٹ پر وزیر اعظم ہاؤس میں گارڈ آف آنربھی پیش کیا جائے گا۔

سلامی کے بعد وزیراعظم عمران خان امیر قطر کو کابینہ ارکان سمیت حکومتی وفد سے متعارف کروائیں گے۔امیر قطر شیخ تمیم بن حماد الثانی وزیراعظم ہاوس میں پودا بھی لگائیں گے۔

دونوں ممالک کے درمیان وفود کی سطح پر مذاکرات کا آغاز رات سات بج کر 20 منٹ پر ہو گا۔ پاکستان اور قطری وفد کے درمیان مذاکرات ایک گھنٹہ ہوں گے ،دونوں ممالک کے درمیان معاہدوں پر دستخط 8 بج کر 20 منٹ پر ہوں گے۔

وزیراعظم عمران خان امیر قطر کے اعزاز میں آج رات ساڑھے 8 بجے عشائیہ دیں گے،عشائیہ میں عسکری حکام، کابینہ ارکان، اسپیکر قومی اسمبلی، چیئرمین سینیٹ سمیت سیاسی شخصیات ہوں گی۔

عشائیہ کے دوران دونوں ممالک کے ترانے اور دھنیں بجائی جائیں گی، امیر قطر آج رات اسلام آباد کے نجی ہوٹل میں قیام کریں گے۔

امیر قطراپنے دورۂ پاکستان کے دوسرے روز یعنی اتوار کی صبح 11 بجے ایوان صدر پہنچیں گےجہاں انکی ملاقات صدر مملکت عارف علوی سے ساڑھے 11 بجے ہو گی۔

شیڈول کے مطابق امیر قطر 12 بجے ایوان صدر میں سرمایہ کاری تقریب میں بھی شریک ہوں گے۔ امیر قطرکے اعزاز میں ایوان صدر میں ظہرانہ ہو گا ،وزیر اعظم، اعلیٰ عسکری و سیاسی قیادت شریک ہوگی۔

دوپہر ایک بجے کے بعد قطری امیر شیخ تمیم بن حماد واپسی کے لئے نور خان ائیر پورٹ روانہ ہوں گے جہاں وفاقی وزراء معززمہمانوں کو رخصت کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …