عوام ایمنسٹی اسکیم سے فائدہ اٹھائے اورملک کو قرضوں کی دلدل سے نکالے: وزیراعظم

لاہور (میڈیا 92 نیوز آن لائن ) وزیراعظم عمران خان نے قوم کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ایمنسٹی اسکیم سے فائدہ اٹھائی اور ملک کو قرضوں کی دلدل سے نکالیں۔

وزیراعظم عمران خان کا قوم سے اپنے خطاب میں کہنا تھا کہ عوام ایسٹس ڈیکلیریشن اسکیم سے فائدہ اٹھائیں کیونکہ عوام کی مدد سے ہی قرضوں کی دلدل سے نکل سکتے ہیں۔

عمران خان نے اپنے پیغام میں کہا کہ میں نے 2005 کے زلزلے میں اپنی قوم کو دیکھا ہوا ہے، ہم نے اگلے سال ساڑھے 5 ہزار ارب روپے اکٹھے کرنے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم 8 ہزار ارب تک ٹیکس اکھٹا کر سکتے ہیں، مجھے اس کے لیے عوام کی ضرورت ہے۔

وزیراعظم پاکستان کا کہنا تھا کہ ہم اپنے لوگوں کو غربت سے نکال سکتے ہیں لیکن میں نہیں چاہتا کہ آپ کو مشکل کا سامنا کرنا پڑے، ایف بی آر کے پاس تمام ڈیٹا موجود ہے۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …