چینی بہت ہے، اوپن مارکیٹ میں قیمت نہیں بڑھنے دیں گے، مشیر تجارت

اسلام آباد (میڈیا 92 نیوز آن لائن ) وزیر اعظم کے مشیر صنعت و تجارت عبدالرزاق داؤد نے کہاہے کہ ملک میں چینی کے ذخائر تسلی بخش، اوپن مارکیٹ میں اسکی قیمت نہیں بڑھنے دی جائیگی۔

مشیر صنعت و تجارت عبدالرزاق داؤد نے جمعرات کے روز شوگر ایڈوائزی بورڈ کے اجلاس میں چینی کے دستیابی اور قیمتوں کے حوالے سے جائزہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی اورصوبائی حکام قیمتوں میں استحکام برقرار رکھنے کیلیے اقدامات کریں۔

انہوں نے کہا کہ چینی کی پیدوار اور عوام تک رسائی میں استحکام برقرار رکھنے کے لیے ’’لانگ ٹرم شوگر پالیسی‘‘ لائی جائیگی۔

یہ بھی پڑھیں

پالتو کتے نے مالک کے گھر سے دہائیوں پرانا بم دریافت کرلیا

فلوریڈا: امریکا میں ایک پالتو کتے نے گھر کے آنگن میں مٹی کھودتے وقت دہائیوں پرانا …