200 ارب روپے کے سکوک بانڈ جاری کرنے کے انتظامات مکمل

کراچی (میڈیا 92 نیوز آن لائن ) حکومت نے 200ارب روپے کے سکوک (اسلامک) بانڈ جاری کرنے کے انتظامات مکمل کرلیے۔

حکومت نے اسلامک بینکوں کے ذریعے200ارب روپے کے سکوک (اسلامک) بانڈ جاری کرنے کے انتظامات مکمل کرلیے تاکہ نجی پاور پروڈیوسرز کوسرکلر ڈیبٹ کی مد میں ادائیگی کی جاسکے، بجلی کی پیداواری کمپنیوں کو ادائیگی میں تاخیر سے بجلی کا بحران شدید ہونے کا خدشہ ہے۔

ذرائع کے مطابق حکومت نجی پاور کمپنیوں کو 28جون تک واجبات کی ادائیگی میں ناکام رہ جاتی ہے تو کمپنیوں کے پاس سرمایے کی کمی کے باعث بجلی کی مزید پیداوار ممکن نہیں رہے گی۔

یہ بھی پڑھیں

پالتو کتے نے مالک کے گھر سے دہائیوں پرانا بم دریافت کرلیا

فلوریڈا: امریکا میں ایک پالتو کتے نے گھر کے آنگن میں مٹی کھودتے وقت دہائیوں پرانا …