الیکشن کمیشن کا وزیراعظم کو نوٹس تعجب خیز ہے، ڈاکٹر فردوس اعوان

اسلام آباد (میڈیا 92 نیوز آن لائن ) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم ایک رکنِ پارلیمنٹ کی وفات پر تعزیت کےلیے گھوٹکی گئے تھے انہیں الیکشن کمیشن کا نوٹس بھیجنا سمجھ سے بالاتر ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس نوٹس کا جاری ہونا اس لیے تعجب خیز ہے کیوں کہ وزیراعظم کابینہ کے رکن کی ناگہانی وفات پر اہلِ خانہ سے تعزیت کے لیے گئے اور انہیں اپنے تعاون کا یقین دلایا اور مرحوم کی خدمات کا ذکر کیا۔

ڈاکٹر فردوس عاشق کا کہنا تھا کہ اس موقع پر نہ تو میڈیا سے گفتگو ہوئی نہ ہی کوئی روایتی سیاسی اعلانات ہوئے اور نہ ہی وزیراعظم نے انتخابات میں صوبائی حکومت کی مداخلت پر گفتگو لیکن اس معاملے پر الیکشن کمیشن سندھ جاگ گیا۔

یہ بھی پڑھیں

پالتو کتے نے مالک کے گھر سے دہائیوں پرانا بم دریافت کرلیا

فلوریڈا: امریکا میں ایک پالتو کتے نے گھر کے آنگن میں مٹی کھودتے وقت دہائیوں پرانا …