، مریم کی بلاول کو دعوت،کل ملاقات ہو گئی ،

لاہور(میڈیا 92 نیوز آن لائن)مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے بلاول بھٹو زرداری کو ملاقات کی دعوت دیدی،چیئرمین پیپلزپارٹی نے دعوت قبول کر لی وہ کل جاتی امرا جائیں گے ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری لاہور کے دورے پر ہیں ،ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز نے ان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور انہیں کھانے کی دعوت دی جو بلاول بھٹو زرداری نے قبول کرلی ،

بلاول بھٹو کل دوپہر ڈیڑھ بجے جاتی امرا جائیں گے،ملاقات میں دونوں جانب سے چند قریبی رفقا بھی شریک ہوں گے ،ملاقات میں حکومت مخالف تحریک سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا جائےگا۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …