’اسحٰق ڈار، حسن اور حسین نواز کو جلد وطن واپس لائیں گے‘فواد چوئدری کا دعوی

اسلام آباد (میڈیا 92 نیوز آن لائن ) وفاقی وزیر برائے سائنس اور ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین نے کہا کہ سابق وزیر خزانہ اسحٰق ڈار اور سابق وزیراعظؐ نواز شریف کے صاحبزادوں، حسن اور حسین نواز کو وطن واپس لانے کے لیے جلد کارروائی کا آغاز کیا جائے گا۔

رپورٹ کے مطابق انہوں نے کہا کہ اسحٰق ڈار نے اس ساری صورتحال کو خراب کیا، پاکستانی عوام لوٹی ہوئی دولت واپس لانے کا مطالبہ کررہی ہے اور یہ تبھی ہوگا جب اسحٰق ڈار کو واپس لایا جائے کیوں کہ چھپائی گئی دولت کی تفصیلات انہی کو معلوم ہیں۔

پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا گذشتہ 2 ہفتوں کے دوران، برطانیہ کے محکمہ داخلہ کے ساتھ اسحٰق ڈار، حسن اور حسین نواز کی واپسی کے حوالے سے بات چیت ہوئی ہے۔

فواد چوہدری کے مطابق اس سلسلے میں برطانوی حکومت کی جانب سے مثبت ردِ عمل موصول ہوا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ لوٹ مار کرنے والوں سے رقم برآمد کرنے کا سلسلہ جلد شروع ہوگا جو حکومت کی سب سے بڑی کامیابی ہوگی۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ’یہ لوگ واپس لائے جائیں گے اور جلد ان سے دولت برآمد کی جائے گی، اب وقت آگیا ہے کہ الطاف حسین اور نواز شریف اپنی ماضی کے کارناموں کی سزا بھگتیں‘۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ قومی اسبملی کو مجرموں اور ملک کو لوٹنے والوں کے تحفظ کے لیے استعمال نہیں کیا جانا چاہیے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر پر اپوزیشن کی جانب سے مسلسل لٹیروں کے پروڈکشن آرڈرز جاری کرنے کے لیے دباؤ ڈالا جارہا ہے تاکہ ان کے خلاف شروع ہونے والی تحقیقات مکمل نہ ہوسکیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ یہی معاملہ قومی اسمبلی کے قائد حزب اختلاف کی کیس میں بھی ہوا تھا اور یہی وجہ ہے کہ ان کے خلاف آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم اور صاف پانی اسکیم کے تفتیش مکمل نہ ہوسکی کیوں کہ وہ ہر وقت منسٹر کالونی میں موجود ہوتے تھے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اسپیکر قومی اسمبلی نے اس حوالے میں سیکریٹری قانون سے وزارت قانون کی رائے طلب کی ہے، اسی طرح کے حربے سابق صدر آصف علی زرداری کو بچانے کے لیے بھی استعمال کیے جارہے ہیں۔

فواد چوہدری نے الزام عائد کیا کہ وفاق سے سندھ کو منتقل ہونے والی دولت جعلی اکاؤنٹس کے ذریعے پیپلز پارٹی کے صدر آصف علی زرداری کے دنیا کے مختلف ممالک میں موجود اکاؤنٹس میں منتقل کی گئی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اپوزیشن آصف زرداری کے پروڈکشن آرڈرز کا مطالبہ اس لیے کررہی ہے تاکہ جن لٹیروں نے قومی خزانے کو نقصان پہنچایا ان کے خلاف کارروائی میں مشکلات پیدا کی جاسکیں۔

یہ بھی پڑھیں

پالتو کتے نے مالک کے گھر سے دہائیوں پرانا بم دریافت کرلیا

فلوریڈا: امریکا میں ایک پالتو کتے نے گھر کے آنگن میں مٹی کھودتے وقت دہائیوں پرانا …