قومی اسمبلی بجٹ اجلاس : اپوزیشن کا احتجاج،ایوان گو نیازی گو کے نعروں سے گونج اٹھا

اسلام آباد (میڈیا 92 نیوز آن لائن ) قومی اسمبلی میں وزیر مملکت ریونیو حماد اظہر کی جانب سے وفاقی بجٹ پیش کیا جارہا ہے جہاں اپوزیشن اراکین احتجاج کر رہے ہیں اور وزیراعظم کے خلاف شدید نعرے بازی کررہے ہیں۔

اپوزیشن اراکین اپنی نشستوں پر کھڑے ہوگئے اور اسپیکر ڈائس کے سامنے جمع ہوگئے اور پلے کارڈ اٹھا رکھے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے اپوزیشن اراکین گو نیازی گو اور گو عمران گو کے نعرے لگا رہے ہیں۔

خیال رہے کہ وفاقی حکومت آئندہ مالی سال 20-2019 کا بجٹ پیش کررہی ہے جس کو وزیر مملکت ریونیو حماد اظہر پیش کررہے ہیں۔

حماد اظہر نے وفاقی بجت پیش کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی کابینہ نے اپنی تنخواہوں میں 10 فیصد کمی کا فیصلہ کیا ہے اور بجٹ میں سول اور عسکری بجٹ میں کمی کا فیصلہ کیا گیا جس کے تحت سول بجٹ کو 460 ارب روپے سے کم کر کے 437 ارب روپے کیا جا رہا ہے اور دفاعی بجٹ 1150 ارب روپے ہی رہے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کا مجموعی قرض اور ادائیگیاں 31 ہزار ارب روپے تھی اور 97 ارب ڈالر بیرونی قرضہ جات اور ادائیگیاں تھی اور بہت سے تجارتی قرضے زیادہ سود پر لیے گئے، گزشتہ 5 سال میں برآمدات میں کوئی اضافہ نہیں تھا، جبکہ حکومت کا مالیاتی خسارہ 2 ہزار 260 ارب روپے تک پہنچ گیا تھا۔

حماد اظہر نے کہا کہ قومی ترقیاتی منصوبوں کے لیے 1800 ارب اور وفاقی ترقیاتی منصوبوں کے لیے 950 ارب روپےمختص کیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

پالتو کتے نے مالک کے گھر سے دہائیوں پرانا بم دریافت کرلیا

فلوریڈا: امریکا میں ایک پالتو کتے نے گھر کے آنگن میں مٹی کھودتے وقت دہائیوں پرانا …