سابق صدر آصف زرداری کو نیب ریمانڈ کے لیے آج احتساب عدالت میں پیش کرے گا

اسلام آباد (میڈیا 92 نیوز آن لائن ) قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے جعلی اکاؤنٹس کیس میں گرفتار سابق صدر آصف علی زرداری کو آج احتساب عدالت کے روبرو پیش کیا جائے گا۔

نیب نے گزشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے آصف زرداری کی مستقل ضمانت کی درخواست مسترد ہونے پر انہیں زرداری ہاؤس سے گرفتار کیا تھا۔

آصف علی زرداری کو آج اسلام آباد کی احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا جہاں نیب جسمانی ریمانڈ کی استدعا کرے گا۔

پولیس کے 300 اہلکار نیب راولپنڈی کے دفتر اور 500 اہلکار احتساب عدالت کے باہر تعینات ہوں گے جب کہ رینجرز اہلکار بھی گشت کریں گے۔

دوسری جانب چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ وہ آرہے ہیں اور دمادم مست قلندر ہوگا، حکومت اپنی نالائقی اور نااہلی چھپانے کے لیے پکڑ دھکڑ کررہی ہے، عوام دشمن بجٹ آیا تو بتادیں گے عوامی احتجاج کیا ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …