اس حکومت سے یہی امید تھی،پیپلزپارٹی کٹھ پتلی حکومت کی چیرہ دستیوں کا مقابلہ کرے گی ،خورشیدشاہ

اسلام آباد(میڈیا 92 نیوز آن لائن)پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے آصف زرداری کی درخواست ضمانت مسترد ہونے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اس حکومت سے یہی امید تھی ،انتقامی کارروائیوں سے پیپلزپارٹی کمزور نہیں ہوگی،پیپلزپارٹی کٹھ پتلی حکومت کی چیرہ دستیوں کا مقابلہ کرے گی ۔

پیپلزپارٹی کے رہنما نے کہا کہ یہ صورتحال افسوسناک ہے ،دوسروں کے کیسز میں دوران انویسٹی گیشن گرفتاری نہیں ہوئی ،اس حکومت سے یہی امید تھی ،

اس قسم کے کیس پہلے بھی بنائے گئے ،ماضی میں بھی ایسے کیسز میں کچھ ثابت نہیں ہوا،زرداری صاحب نے پہلے بھی گرفتاریوں کا ڈٹ کر سامنا کیا،خورشید شاہ نے کہا کہ انتقامی کارروائیوں سے پیپلزپارٹی کمزور نہیں ہوگی،پیپلزپارٹی کٹھ پتلی حکومت کی چیرہ دستیوں کا مقابلہ کرے گی ۔

یہ بھی پڑھیں

پالتو کتے نے مالک کے گھر سے دہائیوں پرانا بم دریافت کرلیا

فلوریڈا: امریکا میں ایک پالتو کتے نے گھر کے آنگن میں مٹی کھودتے وقت دہائیوں پرانا …