آصف زرداری کے پروڈکشن آرڈرز آج ہی جاری کیے جائیں، شہباز شریف

اسلام آباد (میڈیا 92 نیوز آن لائن ) مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ آصف زرداری کے پروڈکشن آرڈرز آج ہی جاری کیے جائیں۔

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے ہوئے قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا کہ آصف زرداری کے پروڈکشن آرڈرز آج ہی جاری کرکے ماضی کی روایات برقرار رکھی جائیں، ان کے ساتھ ساتھ سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈرز بھی جاری کیے جائیں۔

قبل ازیں پارلیمنٹ آمد پر قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آصف زرداری باقاعدگی سے نیب میں پیش ہوتے رہے، پتہ نہیں نیب کو گرفتاری کی ضرورت کیوں پیش آئی، اپوزیشن جماعتوں کا جلد اجلاس ہوگا جس میں فیصلے ہوں گے۔

ایک سوال کے جواب میں شہباز شریف نے کہا کہ ڈاکٹرز نے کمر درد کےلئے فزیو تھراپی اور دیگر ورزشیں بتائی ہیں، بیرون ملک جو ٹیسٹ ہوئے سب نارمل آئے ہیں، پاکستان میرا وطن ہے اپنے وطن میں رہوں گا، یہیں پیدا ہوا اور یہیں مروں گا۔

واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے آصف زرداری اور فریال تالپور کی درخواست ضمانت مسترد کردی جس کے نتیجے میں ان کی گرفتاری کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پالتو کتے نے مالک کے گھر سے دہائیوں پرانا بم دریافت کرلیا

فلوریڈا: امریکا میں ایک پالتو کتے نے گھر کے آنگن میں مٹی کھودتے وقت دہائیوں پرانا …