علیم خان کو دوبارہ صوبائی کابینہ میں شامل کرنے کا فیصلہ، کونسی وازرت ملنے والی ہے پتہ چل گیا

لاہور(میڈیا 92 نیوزآن لائن) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے تحریک انصاف کے رہنما عبدالعلیم خان کو دوبارہ صوبائی کابینہ میں شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے اس حوالے سے تمام معاملات کو حتمی شکل دیدی گئی ہے، آئندہ ہفتے عہدے کا حلف اٹھانے کا امکان ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق پنجاب حکومت نے پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے رکن صوبائی اسمبلی عبدالعلیم خان کو دوبارہ کابینہ میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہیں دوبارہ وزارت بلدیات اور منصوبہ و ترقیات کا قلمدان سونپا جائے گا جس کے بعد عبدالعلیم خان صوبائی سالانہ میزانہ اسمبلی میں پیش ہونے سے قبل اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔

خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عبدالعلیم خان کو آف شور کمپنی کیس میں نیب نے 6 فروری کو تحقیقات کے لیے گرفتار کیا۔ گرفتاری کے فوراً بعد ہی عبدالعلیم خان نے وزات کے استعفیٰ دے دیا۔ البتہ پروڈکشن آرڈرز پر وہ باقاعدگی سے پنجاب اسمبلی اور قائمہ کمیٹیوں کے اجلاسوں میں شرکت کرتے رہے۔
یاد رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے 15 مئی کو پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علیم خان کی ضمانت منظور کی تھی۔چیئرمین نیب نے گزشتہ ماہ ایک پریس کانفرنس کے دوران حکومت سے اپیل کی تھی کہ نیب زدہ افراد کو کسی صورت حکومتی عہدے نہ دیئے جائیں تاہم حکومت اس کے باوجود پارٹی رہنمائوں کو مختلف عہدوں پر براجمان کی ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پالتو کتے نے مالک کے گھر سے دہائیوں پرانا بم دریافت کرلیا

فلوریڈا: امریکا میں ایک پالتو کتے نے گھر کے آنگن میں مٹی کھودتے وقت دہائیوں پرانا …