سعودی عرب میں عمرہ کے دوران وزیراعظم عمران خان کیساتھ بھی نوازشریف والا کام ہوگیا، شہری نے شرمناک جملے کس دیئے ، ویڈیو سامنے آگئی

جدہ (میڈیا 92 نیوز آن لائن) وزیراعظم عمران خان او آئی سی کے اجلاس میں شرکت کے سلسلے میں سعودی عرب میں موجود ہیں جہاں انہوں نے وفد اور اہلیہ کے ہمراہ روزہ رسول پر حاضری دی،

عمرہ اداکیا اور ریاض الجنہ میں نوافل بھی ادا کیے ، اب ان کیخلاف بھی شہری کی طرف سے کسے گئے جملوں کی ویڈیو سامنے آگئی ۔ واضح رہے کہ نوازشریف کی آمد کے موقع پر مسجد نبوی کی حدودمیں شہریوں نے ان کیخلاف نعرے بازی کی تھی ۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونیوالی ویڈیو میں وزیراعظم عمران خان کو اپنے وفد کے ہمرا ہ سیکیورٹی حصار میں آگے بڑھتے دیکھا جارہاہے اور ساتھ ہی ایک شخص یہ کہتا ہے کہ ”نیازی اللہ تجھے ہدایت دے ، جھوٹ بولتے ہو، اللہ تجھے ہدایت دے “۔ ویڈ یو اپ لوڈ کرنے والے صارف نے لکھا کہ اپنے وزیر اعظم کی گھر سے باہر عزت کرنی چاہئے کیونکے وہ آپ کے ملک کی نمایندگی کر رہا ہوتا ہے ، لیکن خان صاحب عقل والی بات سے مبرا ہیں
جو بویا تھا آج وہی کاٹ رہے ہی ، ویڈیو دیکھئے

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …