اسلام آباد کو مفلوج رکھنے والا ایک دن کا چھوٹا احتجاج بھی برداشت نہیں کرسکا: مریم

لاہور (میڈیا 92 نیوز آن لائن ) مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے اسلام آباد میں پیپلزپارٹی کے کارکنان پر پولیس تشدد کی مذمت کی ہے۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں مریم نواز نے بلاول بھٹو زرداری کی نیب میں پیشی کے موقع پر پی پی پی کارکنان پر پولیس تشدد اور کارکنان کے شہر میں داخلے پر پابندی کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

مریم نواز نے کہاکہ اسلام آباد کو 4 ماہ تک مفلوج رکھنے والا ایک دن کا چھوٹا احتجاج بھی برداشت نہیں کرسکا، دھرنے کے دوران پارلیمنٹ، وزیراعظم ہاؤس اور پی ٹی وی پر حملہ کیا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ ڈرتا ہے کیوں کہ چوردروازے سے آیا ہے، 10 ماہ میں یہ حال ہوگیا ہے ووٹ چوروں کا۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …