وفاق اور صوبوں نے کتنی زکوۃ اکٹھی کی؟

اسلام آباد (مانٹرنگ ڈیسک) زکوٰۃ کٹوتی سے اکٹھے ہونے والی رقم کی وفاق اور صوبوں میں تقسیم کا معاملے پر اہم انکشافات سامنے آئے ہیں ، سرکاری اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ دو سالوں کے مقابلے میں رواں سال زکوٰۃ کی کٹوتی میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے ۔

ہم نیوز کو دستیاب سرکاری دستاویز کے مطابق گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں اس برس زکوۃ کٹوتی میں 76 کروڑ روپے کی کمی واقع ہوئی ہے ۔

دستاویز میں دیے گئے اعداد وشمار کے مطابق سال 2018 اور 19 کے دوران 7 ارب 38 کروڑ روپے سے زائد رقم زکوۃ کی مد میں اکٹھی کی گئی ہے ۔

دستاویزمیں بتایا گیاہے کہ رواں مالی سال میں صوبوں کو زکوۃ کٹوتی کےحاصل رقم میں سے 7 ارب 37 کروڑ روپے جاری کیے گئے ہیں۔

سرکاری دستاویز کے مطابق سال 2017 اور 18 کے دوران 8 ارب 14 کروڑ روپے زکوۃ کی مد میں اکٹھے کیے گئےتھے اور صوبوں کو 8 ارب روپے سے زائد رقم جاری کی گئی تھی ۔

سال 2016 سے 17 کے دوران 7 ارب 57 کروڑ روپے سے زائد پیسے زکوۃ کی مد میں اکٹھے کیے گئے تھے۔

سرکاری اعداد وشمار کے مطابق زکوۃ اکٹھی کرنے میں صوبہ پنجاب سب سے آگےہے، رواں سال پنجاب نے 4 ارب 38 کروڑ روپے کی زکوۃ اکٹھی کی ہے۔ صوبہ پنجاب کو اکٹھی کی گئی رقم میں سے 3 ارب 93 کروڑ سے زائد رقم جاری کی گئی ۔

زکوۃ کٹوتیوں میں اسلام آباد پنجاب کے بعد دوسرے نمبر پرآیاہے۔ اسلام آباد کے بنکوں میں زکوۃ کٹوتیوں میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آرہاہے۔ اسلام آباد سے 1 ارب 44 کروڑ روپے سے زائد زکوۃ کی رقم اکٹھی کی گئی۔
زکوۃ فنڈ کی واپسی میں سب سے کم حصہ لینے والوں میں اسلام آباد پہلے نمبر پرہے۔ کٹوتیوں کے بدلے اسلام آباد نے صرف 18 کروڑ 1 لاکھ روپے واپس لیے ہیں۔

صوبہ سندھ میں 92 کروڑ روپے زکوۃ کی مد میں اکٹھے کیے گئے جبکہ 1 ارب 62 کروڑ واپس سندھ کو دے دیئے گئے۔

خیبر پختونخوا میں 53 کروڑ روپے زکوۃ کی مد میں کٹوتی ہوئی اور 94 کروڑ روپے سے زائد رقم کے پی کو واپس بھی کی گئی ۔

یہ بھی پڑھیں

پالتو کتے نے مالک کے گھر سے دہائیوں پرانا بم دریافت کرلیا

فلوریڈا: امریکا میں ایک پالتو کتے نے گھر کے آنگن میں مٹی کھودتے وقت دہائیوں پرانا …